Posts

Showing posts from August, 2019
شمالی ہندوستان میں اسلام کی آمد اور محمد بن قاسم کی آمد کے وقت سندھ کی مذہبی اور سیاسی حالت شمالی ہندوستان میں سندھ میں سب سے پہلے اسلام متعارف ہوا اور جغرافیائی اعتبار سے یہی قدرتی بات بھی تھی. لیکن یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ پہلی صدی ہجری/ساتویں صدی عیسوی کے سندھ کا حدود اربعہ آج کے صوبہ سندھ سے، جس کا اکثر حصہ پاکستان میں ہے، سے کہیں وسیع تھا. اس کی حدود میں گجرات پنجاب پاکستان کا بلوچستان وغیرہ کے بھی کچھ حصے آتے تھے. عرب ممالک اور صوبہ گجرات کے تعلقات میں مفتی اقبال صاحب مشہور مؤرخ أحمد بن يحيى بن جابر بن داود البَلَاذُري کی کتاب فتوح البلدان کے حوالے سے ذکر کرتے ہیں کہ حضرت عثمان بن ابو العاص ثقفی رضی اللہ عنہ جو کہ بحرین اور عمان کے والی تھے 15ھجری/637 عیسوی میں اپنے بھای حکم بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کو بلاد سندھ و ہند  میں سے بندرگاہ بھروچ (سورت سے 50 کیلومیڑ دور) اور تھانہ (ممبئی کا پڑوسی ضلع)دیبل (کراچی)  مکران اور اسکی نواحی علاقوں کی طرف بھی روانہ کئے جہاں پر انہونے یلغاریں کیں اور جہاں گئے کامیاب رہے. یاقوت بن عبداللہ حموی نے بھی اپنی کتاب  معجم البلدان میں اس