*نزلہ زکام کا دائمی علاج*

دائمی نزلہ زکام کی معجزاتی شفا
A miraculous cure for chronic Catarrah and Coryza:

نزلہ اور زکام جس سے ہر ایک کا واسطہ پڑتا ہے۔ اسے چھوت دار بیماری کہا جاتا ہے جو ایک سے دوسرے کو لگ جاتی ہے۔ اس لیے چھینکنے یا جمائی لیتے وقت منہ پر رومال یا ہاتھ رکھنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ یہ بہت عام مرض ہے اس کے جراثیم ہی اس کا سبب ہیں۔
نزلہ اور زکام میں فرق: ان میں فرق یہ ہے کہ جب ناک سے پتلی رطوبت نکلے ، سر بھاری اور ناک میں ہلکی جلن ہو تو اسے زکام کہتے ہیں جبکہ رطوبت یا مادہ حلق میں گرے تو اسے نزلہ کہتے ہیں۔ نزلہ اور زکام کی ابتدا میں گلے میں ہلکی خراش‘ سینے میں جلن‘ چھینکوں کا آنا‘ کھانسی کا آنا اور جب یہ مرض شدید ہو تو اعصاب شکنی‘ نبض کا تیز اور پیاس کا لگنا ہے۔علاج: طب کی دنیا میں اس کا کوئی فوری اور مؤثر علاج موجود نہیں ہے اس کے جراثیموں پر کوئی دوا اثر نہیں کرتی۔ اس کا اصل علاج احتیاط اور آرام ہے۔ اطباء کی رائے میں نزلے کی بنیادی وجہ تھکن ہے اس لیے اس کا بنیادی علاج آرام ہی ہے۔  مثل مشہور ہے کہ نزلہ زکام کی اگر دوا لی جائے تو ایک ہفتے میں ٹھیک ہو جاتا ہے اور اگر دوا نہ لے جائے تو سات دن میں آرام آ جاتا ہے۔
اب یہ تو بات ہو گئی موسمی یا جراثیمی نزلہ زکام کی لیکن ایک مرض نزلہ مزمن یا پرانا یا دائمی نزلہ کہلاتا ہے۔ انگریزی میں اس کو
Catarrah:
کہتے ہیں. اس لفظ کا اردو ترجمہ ڈکشنری کے مطابق یہ ہے۔
زکام۔ نزلہ ۔ چھینکیں۔
نزلہ میوکس( بلغم) کے مستقل بہائو کے ساتھ۔ ناک کی جھلیوں کی جلن و سوزش۔ ناک کی جھلیوں سے سورشی رطوبت کا اخراج۔
یہ تو ہوگیا کیرا یا کیٹرا۔
دوسری اصطلاح ہے
Coryza:
کوریزا۔ اس کا اردو ترجمہ ڈکشنری کے مطابق شدید زکام، بالائ نظام تنفس یعنی ناک اور حلق کی شدید سوزش۔ بلغم کا مستقل حلق میں گرنا۔ جس کی وجہ سے حلق میں خراش، کھانسی ، سائنس ( sinusitus) وغیرہ۔
اب یہ امراض اگر موسمی ہوں تو دوا اور علاج سے ٹھیک ہو جاتے ہیں لیکن اگر یہ دائمی ہوں تو ایسا شخص مستقل ناک کی بندش، رات کو خاص طور پر ناک بند ہو جانا، مستقل حلق میں بلغم یا رطوبت گرنے سے سوزش، ناک میں سوزش، سر میں بھاری پن، دماغی تھکاوٹ۔
آپ اس کا لاکھ علاج کروا لیجئے، بدل بدل کر دوائیں کھا لیجئے، ناک کے اسپرے استعمال کرلیجئے، لیکن زرا سا وقتی فائدہ ہوتا ہے اس کے بعد پھر وہی کیفیت۔ ڈاکٹر کبھی الرجی کی دوا دیتے ہیں، کبھی اینٹی بائیوٹک اور اکثر تو ناک کی ہڈی کے بڑھنے کی تشخیص کر کے ناک کا آپریشن بھی کردیتے ہیں۔ یہ پھر بھی نہیں جاتا۔ آجکل یہ مرض ہر دوسرے شخص کو بلا تخصیص جنس کے ہے۔ کبھی کم کبھی زیادہ ہوتا رہتا ہے۔ اسوقت بہت تکلیف دیتا ہے جب اس کی وجہ سے حلق میں خراش اور کھانسی ہوتی ہے۔
میں اکثر میڈیکل اور آلٹرنیٹو میڈیسن سے متعلق ویب سائٹس کھنگالتا رہتا ہوں اور اسی تلاش کے دوران بعض اوقات ایسی کوئ دوا یا شفا یا طریقہ نظر آ جاتا ہے کہ جو کسی بڑے مسئلے کا آسان یا کرشماتی حل ہوتا ہے۔ اس پوسٹ کے ساتھ میں نے ایک ویب پیج کا اسکرین شاٹ بھی دیا ہے۔ جو لوگ انگریزی جانتے ہیں وہ اسے پڑھ لیں اور جن کو انگریزی سمجھنے میں دقت ہے ان کے لئے میں اس پیج کا ترجمہ تحریر کر رہا ہوں۔
ترجمہ:
دائمی نزلہ زکام سے شفا:
میں یہاں اس گروپ کے ممبرز کے لئے دائمی نزلہ و زکام کی ایک مکمل شفا شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ میں یہاں یہ بات بتا دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ میں کوئ کوالیفائیڈ ہومیو پیتھک معالج نہیں ہوں لیکن گزشتہ چالیس برس سے میں ضرورتمندوں کو جو مجھ سے امراض کے سلسلے میں رہنمائ مانگتے ہیں کو مختلف امراض و مسائل کی ہومیو ادویات  مفت دیتا رہا ہوں۔
میں اب تک نزلہ و زکام کے چودہ مریضوں کو جن میں سے اکثر دائمی نزلہ و زکام کے مریض تھے کو ہومیوپیتھک دوا
Bacillinum 200
کی صرف ایک خوراک سے مستقل شفایاب ہوتے دیکھ چکا ہوں۔ ان میں سے اکثر عرصہ دراز سے اس مرض میں مبتلا تھے اور ایلوپیتھک ڈاکٹروں سے علاج کرا کرا کر مایوس ہو چکے تھے۔ اس دوا کا اثر راتوں رات ہوتا ہے اور انتہائ ڈرامائ بلکہ کرشماتی طور پر گھنٹوں کے اندر اس مرض کی تمام علامات غائب ہو جاتی ہیں۔ چھینکیں، ناک کی سوزش، بندش، جلن وغیرہ سب مکمل طور پر غائب ہو جاتی ہیں اور تمام مریضوں میں صرف ایک خوراک سے ایسا فائدہ ہوا کہ پھر دوبارہ یہ مرض لوٹ کر نہیں آیا۔ لیکن بہرحال میں نے احتیاطی طور پر ایک ماہ بعد اس دوا کی ایک خوراک مزید دے دی۔ جس نے ان کو مستقل طور پر شفایاب کردیا۔

میں اس گروپ کے تمام ممبرز سے درخواست کرونگا کہ وہ دائمی نزلہ زکام کے لئے اس دوا (Bacillinum 200) کو استعمال کریں اور اپنے نتائج سے آگاہ کریں۔ اس کے علاوہ بھی اگر آپ کے تجربات میں اس بیماری یا کسی اور بیماری کی مکمل شفا ہو تو دوسروں کے فائدے کے لئے شیئر کیجئے۔
جو ڈی لویرا
کولمبو
سری لنکا
یہ تو ہوگیا انگریزی سے اردو ترجمہ۔
تو دوستو یہ میں آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔ اگر آپ بھی دائمی نزلہ زکام کے ہاتھوں تنگ ہیں تو اس دوا کو آزمائیں۔ اگر فائدہ ہوتا ہے تو ایک ماہ بعد دوسری خوراک بھی بطور حفظ ماتقدم کے طور پر لے لیجئے۔ فائدہ ہونے کی صورت میں مجھے بھی ان بکس مطلع کیجئے۔ اپنے دوستوں عزیزوں رشتہ داروں کو بتائیے کہ یہ ایک ثواب اور صدقہ جاریہ ہوگا۔
ہومیوپیتھک دوا ہمیشہ سیل بند جرمنی کی خریدئیے۔ اس کی ایک خوراک اس طرح لی جائے گی کہ رات سوتے وقت جب کہ آپ کو کھانا کھائے کم از کم دو تین گھنٹے ہو چکے ہوں اور منہ بالکل صاف ہو یعنی پان یا سگریٹ وغیرہ استعمال نہ کیا ہوا ہو۔ ایک ٹیبل اسپون یا دو ٹیبل اسپون پانی میں اس دوا کے دس قطرے ملائیں اور منہ میں لے کر پندرہ بیس سیکنڈ تک کلی کی طرح منہ میں گھمائیں اور پھر پی جائیں۔ ہومیو دوا ہماری منہ اور زبان میں موجود مساموں کے ذریعے جزب ہو کر زیادہ بہتر اثر دکھاتی ہے۔
آجکل یہ مرض اس لئے دائمی صورت اختیار کر گیا ہے کہ ہر گھر میں فرج موجود ہے۔ اکثر لوگ فرج کھول کر پانی کی بوتل نکال کر منہ سے لگاتے ہیں اور غٹا غٹ چڑھا جاتے ہیں۔ اس صورت میں ہمارا سر پیچھے کی جانب ہو جاتا ہے اور ٹھنڈا پانی سیدھا حلق میں جانے کے بجائے ہمارے حلق میں موجود ناک کے سوراخوں کو بھی چھوتا ہوا گزرتا ہے ۔ بلکہ کچھ نہ کچھ ان میں رس بھی جاتا ہے۔ یہ ناک کی جھلیاں بہت حساس ہوتی ہیں اور متواتر ایسا کرنے سے ان پر سوزش آ جاتی ہے جو اوپر کی جانب بڑھتی ہے اور پوری ناک اور سائنسز کو متاثر کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر دوسرا شخص سائنس کا مریض ہے۔ میوکس یا بلغم ایک ایسی قدرتی لیس دار مائع ہے جو ہمارے جسم کی اندرونی جھلیوں پر سوزش یا ذخم کی صورت میں اس کو مزید نقصان سے بچانے کے لئے ایک تہہ بناتا ہے۔  دوسری وجہ کولڈ ڈرنکس کی یخ بوتل کو وہی منہ سے لگا کر کھڑے کھڑے پینے سے نہ صرف اس کی برف جیسی یخ بستگی اور گیس کی تیزی  حلق کے راستے ہماری  ناک کی جھلیوں کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔ اس سلسلے میں احتیاط کیجئے۔ بوتل سے منہ لگا کر پینے کے بجائے گلاس میں انڈیل کر بیٹھ کر آرام سے گھونٹ گھونٹ پیجئے۔ بچوں کو بھی تنبیہہ کیجئے کے فرج سے نکال کر بوتل منہ سے لگا کر ہرگز نہ پیئیں۔ دوسری ایک احتیاط یہ ہے کہ کبھی بھی سو کر اٹھتے ہی ٹھنڈا پانی ہرگز نہ پیجئے خاص طور پر دوپہر کی نیند کے بعد۔ تجربہ کر کے دیکھ لیجئے کہ دوپہر میں نیند سے اٹھ کر فرج سے پانی کی بوتل نکال کر پی جائیے۔ آپ کو لازمی طور پر زکام ہو جائے گا اور رات کو ناک بند ہو جائے گی۔
تو دوستو دوا آپ کو بتا دی ہے۔ آزمائیے اور اگر شفا ہو تو مجھ احقر کو بھی اپنی دعائوں میں یاد کرلیجئے گا۔
شکریہ

Comments

  1. hamal ke doran istamal kar sakty ha

    ReplyDelete
    Replies
    1. https://www.facebook.com/sana.u.khan.733

      اس پروفائل پر آکر اپنا سوال پوچھیں
      صاحب تحریر ان شاء اللہ جواب دیدینگے

      Delete
  2. سر مجھے دائمی نزلہ رھتا ھے مینے اس دوا کو 3 دن مسلسل استعمال کرتا آرھا ھوں آج چوتھا دن آرھا ھے مجھے کوئی خاص رزلٹ نھیں ملا ۔

    ReplyDelete
    Replies
    1. کسی اچھے معالج سے رابطہ کریں
      ممکن ہے آپکو کسی اور چیز کی الرجی ہو

      Delete
  3. Coryza: ap ne bataya same isseu ha 10 year se mujhe, Head thanda ho jata ha or nose rat ko khads tor pe band, subah uthu to legs me dar, uthnay k bad, kafi had tak problem khud hi solve ho jati ha,
    Nose ki ik side band rehti ha jab faace neechy ko kru to neechay wali close or jab face left side pe kru to right wali nose open ho jati ha or left side jo nose ki neechay wali side banti ha wo close ho jati ha, Spray b lya medicine b li, koi frk ni

    ReplyDelete
  4. دائمی کیرا ریشہ گرتا ھے خلق سے اس میں مفید ھے کیا ئیے؟

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

*یزید کے بارے میں اہل سنت والجماعت احناف دیوبند کا مؤقف*

*کیا امام ابو حنیفہ امام جعفر صادق کے شاگرد تھے*