*قرآن کا مطالعہ کیسے*

قرآن کا مطالعہ کیسے ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قرآن مجید کے  طالب علم کا ذہن اس معاملہ میں بھی صاف ہونا چاہئے کہ ہم کو قرآن مجید سے کن امور میں رہنمائی کی ضرورت ہے ؟
قرآن مجید کا موضوع اور اس کا عنوان کیا ہے ؟
اس عقدہ کا حل نہ ہونے کی وجہ سے اس راہ کے کتنے مسافر منزل مقصود سے محروم رہے ۔ وہ سراب کو اپنی تشنہ لبی کا سامان سمجھے اور نتیجہ میں حیرانی و پریشانی کے سوا کچھ ہاتھ نہ آیا ۔
اس حقیقت کو خوب اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے کہ قرآن مجید کی اصل دعوت انسان کو سعادت ابدی کی طرف بلانا ہے ۔ وہ انسان کے ظاہر و باطن کی ایسی تعمیر کرنا چاہتا ہے کہ حیات اخروی میں اس کو کوئی زحمت نہ پیش آئے ۔ وہ انسان کا ایسا تزکیہ کرنا چاہتا ہے کہ وہ بارگاہ الہی میں حضوری کے لائق بن سکے ۔
بے شک قرآن مجید نے دنیاوی زندگی کے تمام اصول و قواعد مرتب فرمائے ہیں ، انفرادی اور اجتماعی زندگی کے قوانین ، عقائد ، عبادات ، اخلاق ، معاملات ، حقوق اور آداب اس نے سب سے بحث فرمائی ہے ، مگر ان تمام امور میں بنیادی نقطہ نظر اُخروی سعادت ہے ۔
(قرآن کا مطالعہ کیسے ؟۔18)

Comments

Popular posts from this blog

*یزید کے بارے میں اہل سنت والجماعت احناف دیوبند کا مؤقف*

*کیا امام ابو حنیفہ امام جعفر صادق کے شاگرد تھے*

*نزلہ زکام کا دائمی علاج*