*امی عائشہ رضی اللہ عنہا کا نکاح حضور علیہ السلام سے حقائق و منطق میں*

امی عائشہ رضی اللہ عنہ کا حضور علیہ السلام سے نکاح عقل و منطق کی روشنی میں !!!

غیر مسلم ظاہر ہے قرآن و حدیث کو نہیں مانتے اور ان کا شکوہ بھی یہی ہے کہ مسلمان قرآن، حدیث یا سیرت کو عقیدت کی عینک لگا کے پڑھتے اور سمجھتے ہیں، اس لیے انہیں ان میں کوئی عیب نظر نہیں آتا۔ مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ جب ہم معترضین اسلام کی یہ حسرت پوری کرنے کے لیے صرف عقل و منطق کی روشنی میں شریعت کے ان تینوں ماخذوں پر بحث شروع کرتے ہیں تو عیب تب بھی کوئی ثابت نہیں ہو پاتا۔ تب معترضین گالم گلوچ اور گستاخیوں پہ اتر آتے ہیں۔ جواب میں قتل کر دیئے جائیں تو مظلوم بن بیٹھتے ہیں کہ اسلام گالیاں تک برداشت نہیں کرتا۔ میرے بزرگو گالی گلوچ تو کوئی جمعدار بھی برداشت نہیں کرتا۔ ہم کیوں کریں؟؟

خیر، اعتراض یہ ہے امی عائشہ کے نکاح پر معترضین اسلام کو کہ ان کی عمر محض نو سال تھی جب ان کی رخصتی ہوئی۔ ایسے میں:
1)  وہ عاقل و بالغ نہیں ہوسکتیں۔
2) 53 سال کے انسان کی 9 برس کی عمر کی لڑکی سے شادی ایک ظلم ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حضور علیہ السلام معاذ اللہ ایک شہوت زدہ انسان تھے۔
3) یہ شادی امی عائشہ کی رضامندی سے نہیں ہوئی، کیونکہ اس وقت وہ ناسمجھ تھیں۔ وغیرہ وغیرہ۔

الجواب:
1) دنیا کی سب سے کم عمر آن ریکارڈ ماں ساڑھے پانچ سال کی لڑکی ہے۔ اور دس سال کی عمر تک ماں بننے والی لڑکیوں کی ایک طویل فہرست ہے جو ذیل کے لنک میں موجود ہے۔ لہٰذا یہ بات تو ثابت ہوئی کہ ساڑھے چار سال کی بچی بھی بالغ ہوسکتی ہے۔ جبکہ امی عائشہ بوقت رخصتی نو برس کی تھیں۔ اب رہ گیا سوال کہ چھ سال کی بچی عاقل بھی ہوسکتی ہے یا نہیں تو اس کے لیے بھی ذیل میں ایک خبر کاپی کر دینے کے سوا میرے پاس کوئی چارہ نہیں، جہاں ایک تین سال کی بچی کے متعلق تمام تفصیلات موجود ہیں جو دنیا کی سب سے genius بچی کا خطاب جیت چکی ہے اور اس کا i.q لیول 160 ہے، جبکہ ایک عام پچیس تیس سال کے انسان کا iq زیادہ سے زیادہ 100 ہوتا ہے۔ تو جب ایک تین سال کی بچی کا آئی کیو 160 ہوسکتا ہے، پھر 6 سالہ امی عائشہ رضی اللہ عنہ کا کیا 100 بھی نہیں ہوسکتا؟

2) شادی کرنا، وہ بھی باہم رضامندی سے، چاہے عمروں میں کتنا ہی فرق کیوں نا ہو، کس اصول، کس قانون کے تحت باعث شرم یا غلط یا پھر کوئی جرم ہے؟ شہوت teen age یعنی نوجوانی میں زیادہ ہوتی ہے یا 53 برس کی عمر میں؟ حضور علیہ السلام کا یہ اقدام شہوت پرستی کس طور مان لیا جائے جبکہ پچیس برس کی عمر میں جاکر پہلا نکاح فرمایا، وہ بھی خود سے پندرہ برس بڑی خاتون سے۔ پھر جب تک حیات رہیں تب تک کوئی نکاح بھی نہ فرمایا۔ یہاں تک کہ امی خدیجہ رضی اللہ عنہا کے پردہ فرمانے کے تین سال بعد تک کسی بشری تقاضے سے مغلوب نہ ہوئے۔ 53 سال کی عمر میں ایسا کیا ہوگیا جو شہوت حاوی آگئی؟؟ سراسر بے سر پیر کی خلاف واقعہ بات کے سوا یہ الزام بھی کچھ نہیں۔ امی عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کو حضور علیہ السلام سے رشتے داری کا شرف عطا فرمانے کے سوا اس نکاح کا کوئی اور مقصد عقلی یا نقلی سطح پر نہ ثابت ہوتا ہے، نہ کبھی کوئی کر پائے گا ان شاء اللہ عزوجل۔

3) چلیں چھ برس کی عمر میں ناسمجھ تھیں، لیکن جب حضور علیہ السلام نے پردہ فرمایا کیا تب بھی ناسمجھ تھیں؟؟ سینکڑوں احادیث آپ رضی اللہ عنہا سے مروی ہیں۔ ان میں کسی ایک میں کوئی ہلکا سا اشارہ تو دکھا دو کہ یہ نکاح ان کی مرضی کے بغیر ہوا۔ اور اتنا بڑا ظلم اگر واقعی کسی عورت کے ساتھ ہوا ہوتا تو کیا وہ اس کے بعد تادم حیات مسلمان ہی رہتیں؟؟

اسلام کا مطالعہ ہم عقیدت کی عینک لگا کے نہیں کرتے، آپ تعصب کا چشمہ پہن کے کرتے ہیں۔ بس یہی تباہی اور بربادی کا سبب ہے آپ کی۔

و آخر دعونا ان الحمد اللہ رب العالمین !!!

مذکورہ خبر اور لنک حسب ذیل ہے۔

Meet one of the youngest geniuses in the world

This little girl may only be three years old, but she's probably smarter than pretty much anyone you know.

Alexis Martin is one of the youngest geniuses in the world. She's already a member of Mensa -- the genius society –- and currently stands as the youngest person in the Arizona Mensa chapter.

Tests show her I.Q. is above 160, whereas the average person's I.Q. is 100.

Her parents found out how crazy smart she was at an early age: 'From 12 to 18 months or so, we'd be driving around in the car and she would recite her bedtime story from the night before. We are talking 20 to 25 page books, and she would recite them from the night before. But not just recite them, recite them exactly,' her dad explained.

Alexis did so well on her I.Q. test that the doctors couldn't even calculate it.

And get this: not only does this toddler read at a fifth grade level, but she also taught herself to speak Spanish using an adult app on her parent's iPad.

Comments

Popular posts from this blog

*یزید کے بارے میں اہل سنت والجماعت احناف دیوبند کا مؤقف*

*کیا امام ابو حنیفہ امام جعفر صادق کے شاگرد تھے*

*نزلہ زکام کا دائمی علاج*